منشیات کے کاروبار کے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر انہیں قانون کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال صلاح الدین کنڈی نے کہاکہ ہے چترال ایک پرامن علاقہ ہے جہاں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن منشیات کے قبیح کاروبار میں ملوث افراد اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ڈسٹرکٹ پولیس نے موت کے ان سوداگروں کے لئے زمین گرم کرنے کے تہیہ کررکھا ہے کہ تاکہ ان کے ناپاک قدم چترال کی اس حسین سرزمین پر نہ پڑسکیں۔جمعرات کے روز اپنے دفتر میں چترال پریس کلب کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث میں بڑے بڑے مگر مچھ پر ہاتھ ڈال کر انہیں قانون کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ علاقے سے ایسے افراد کا مکمل صفایا ہوسکے اور دوسروں کے باعث عبرت ہوں۔

انہوں نے معاشرے میں مکمل امن وامان کے قیام کے لئے پولیس اور میڈیا کے درمیان بہتر رابطہ کار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں کا مقاصد میں یکسانیت ہے اور دونوں ہی علاقے میں اچھائیوں کو پروان چڑہانے اور برائیوں کے خلاف جہاد کرتے ہیں۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے چترال میں عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنے اور معاشرتی برائیوں کے خلاف عوام کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لئے تجاویز پیش کی۔انہوں نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے چترال پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email