تحریک تحفظ حقوق چترال نے صدر اور جنرل سیکٹری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا 

چترال (زیل نمائندہ) تحریک تحفظ حقوق چترال نے صدر اور جنرل سیکٹری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔اعلامیے کے مطابق سید وسیم اکرم صدر اور طاہر الدین شاداں جنرل منتخب

صدارتی امیدوار کے لیے چار نام سامنے آئے تھے جن میں محمد الیاس، شمس النبی معاویہ، خواجہ آفتاب اور سید وسیم اکرم شامل تھے رائے شماری کے بعد شمس النبی معاویہ 38 ووٹ لیکر صدارت کے لیے منتخب ہوگئے تھے تاہم بعد میں ممبران کی مشاورت سے شمس النبی معاویہ سید وسیم اکرم کے حق میں دستبردار ہوگئے اور سید وسیم اکرم صدر منتخب ہوگئے

جنرل سیکٹری کے لئے بھی چار امیدوارں کا نام پیش کیا گیا تھا جن میں ڈاکٹر رحمت وزیر قاری عبدالقادر اور طاہرالدین شادان شامل تھے

تحریک تحفظ حقوق چترال کی کابینہ سازی کا عمل جاری ہے اور رواں ماہ کے آخر تک نیا کابینہ مکمل کیا جائے گا اس کے بعد حلقہ جات کی کابینہ سازی شروع ہوگی نوجوانان چترال سے گزارش ہے کہ چترال کی تعمیر و ترقی کے لئے آگے آئیے اور تحریک تحفظ حقوق چترال کا حصہ بن کر اپنا کردار کریں

Print Friendly, PDF & Email