چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ، شندور پولو اختتام پذیر

چترال (زیل نمائندہ) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور پولو فیسٹول احتتام پذیرہوا جس کے احتتام چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان ایک انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے ساتھ ہوا جس میں چترال دو گولوں سے کامیابی حاصل کی جس میں غیرملکی سیاحوں سمیت ایک لاکھ سے ذیادہ تماشائی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے انتظام سے منعقدہ اس فیسٹول میں کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے جس نے شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔

میچ کے آغاز میں چترال ٹیم کے معراج نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جبکہ بپہلے ہاف کے ختم ہونے تک چترال کو دو کے مقابلے میں تین گولوں کی برتری حاصل تھی جبکہ ہاف کے بعد نصر اللہ نے یکے بعد دیگرے تین گول کئے جبکہ الیاس اور حمزہ نے بھی ایک ایک گول کئے۔ چارگلگت بلتستان کی ٹیم ہاف کے بعد گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن صرف دو مزید گول کرسکے اور اس طرح چترال نے پانچ کے مقابلے میں سات گولوں سے برتری حاصل کی۔ چترال ٹیم میں اسرار ولی، شہزاد احمد المعروف شاہ جی، حمزہ، نصر اللہ، الیاس اور معراج شامل تھے جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم میں شفیق، شاہ اعظم، نزید، عبداللہ، صدام راجی شامل تھے۔ بیسٹ پلیر کا انعام شہزاد احمد المعروف شاہ جی کو دیا گیا۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ا س عزم کا اظہارکیاکہ مستقبل قریب میں چترال اورگلگت بلتستان کو ان کی پوٹنشل کی وجہ سے سیاحت کے میدان میں یورپ سے بھی آگے لے جایا جائے گااور عنقریب چترال میں خیبر پختونخوا حکومت انٹگریٹڈ ٹورزم زون قائم کررہے ہیں جوکہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 2022ء میں چترال میں چار لاکھ سے ذیادہ سیاح آئے تھے جن میں غیر ملکیوں کی تعداد صرف 2500تھی جوکہ بہت ہی کم ہے اور اسے بڑہانے کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے۔ا نہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ چترال میں بونی، شندور، کالاش ویلیز روڈ کی تکمیل اور بی جان ہوٹل کے چالو ہونے کی صورت میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بہت ہی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کاعلاقہ نہ صرف خوب صورت ہے بلکہ یہاں کھربوں روپے مالیت کے معدنی ذخائر بھی موجود ہیں جن کے دو سو سے ذیادہ لیز اسی سال دئیے جارہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں روزگار مہیاہوں گے۔ کور کمانڈر نے چترال اور گلگت بلتستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر پرنس کریم آغا خان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی کاوشوں کو سراہا۔ کور کمانڈر نے مزیدکہاکہ چترال اور گلگت بلتستان نے کرنل شیر خان اور لالک جان سمیت ملک کو سینکڑوں شہداء دے دئیے جس کے بدولت ہی آ ج ہم امن اور چین کی زندگی گزار رہے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی صورت ان علاقوں میں بدامنی ہونے نہیں دیں گے۔

کورکمانڈر نے شندور فیسٹیول کی ترقی کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت 50 لاکھ روپے ہر سال مہیا کیا جائے گاجبکہ ہر سال دو لاکھ روپے شندور پولو فیسٹول کے بیسٹ پلیر کو دیا جائے انہوں نے پولو کے کھیل کو فروع دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں پولو کے کھلاڑیوں کو بھی وہی مقام اور اہمیت دیں جو کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور اسکواش کے کھلاڑیوں کو دیتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email