شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی میں بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2017کے لیے امتحانی داخلوں کا اعلان

کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے سال2017کے سالانہ امتحانات برائے BA, BSc (Part I & II) کے لیے امتحانی شیڈول جاری کر دیاہے ۔نارمل فیس کے ساتھ امتحانی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ07 مارچ2017مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ کی تاریخ 17مارچ ، دوہرے فیس کے ساتھ27مارچ اور تہرے فیس کے ساتھ06اپریل2017 مقرر کیا گیا ہے۔ریگولر اور لیٹ کالج امید واروں کے داخلہ فارم متعلقہ کالجوں کو ارسال کئے گئے ہیں اورپرائیویٹ امیدواروں کے داخلہ فارم حبیب بنک کے تمام شاخوں میں بلامعاوضہ دستیاب ہے ۔ داخلہ فارم چترال کیمپس سے بھی لیاجاسکتاہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ
www.sbbu.edu.pk/exams/index.php
سے بھی فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ امتحانات مورخہ02مئی 2017سے شروع ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email