مفتی محمد غیاث الدین نے ایم فل کےتحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

یوسی کوہ (زیل نمائندہ) دینی علوم کے لحاظ سے دنیا کا نمبر 1 دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل و متخصص اور مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم کے شاگردِ خاص مفتی محمد غیاث الدین لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال نے جمعہ 19-4-2019کو جامعہ شرینگل میں اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا،ان کے ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد، پروفیسر ڈاکٹر امین اللہ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس شامل تھے۔ سارے ممتحنین نے موصوف کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں بجا طور پر ایم فل کی ڈگری کا مستحقق قرار دیا۔ موصوف نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم، اپنے اساتذۂ کرام کی محنت  اوروالدین، فیملی، عزیزو اقارب اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email