علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پیپرز حالات کے پیش نظر مؤخر

اسلام آباد (فیس بک اپڈیٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے اعلامیے کے مطابق 27 اور 28 نومبر کو ہونے والے پیپرز ملتوی کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں ان دو دنوں کے پیپرز ملتوی کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان پیپرز کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم بیرون ممالک کے طالب علموں کے لیے اس اعلامیے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email