چترال یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے کام تیز

چترال(نمائندہ زیل) وزیراعظم کے طرف سے چترال یونیورسٹی کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی چترال میں الگ یونیورسٹی کام شروع   کیا جائے گا، یہ بات گزشتہ دنوں شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی چترال کیمپس میں وزیر اعظم لیب ٹاپ اسکیم کے تحت مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی نے کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم لپ ٹاپ اسکیم کے تحت چترال میں قائم شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی چترال کیمپس کے طلبہ میں مفت لپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

لپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم ری ایمبرسمنٹ اسکیم اور لپ ٹاپ اسکیم کی وجہ سے غریب طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سستی سہولیات میسر آئی ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چترال کے طلبہ میں اب تک بارہ سو سے زیادہ لپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ری ایمبرسمنٹ  اسکیم سے چترال کے پانج ہزار طلبہ استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ اسکیم کے تحت چترال میں غریب بچیوں کے لیےمفت ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ تین ہزار روپے  وظیفہ بھی دئیے جارہے ہیں جوکہ چترال کے شاہین ووکیشنل سنٹر میں جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نوجوان دوست اور تعلیم دوست منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہینگے۔

Print Friendly, PDF & Email