ROSE – Chitral جولائی کے6 تاریخ کو چترال اسکالرشپ سمٹ منعقد کرے گا

چترال (زیل نمائندہ) ریجنل آرگنائزیشن  فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE-Chitral) گذشتہ کئی سالوں سے چترال میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوششیں کرتا آرہاہے انہی کوششوں کے نتیجے میں چترال سے ساڑھے تین سوسے زائد طلباء وطالبات نے  مختلف جامعات سے اعلی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور کئی ایک ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہی کوششوں کی ایک کڑی کے طور پر ROSE- Chitral  اس سال 6 جولائی کو چترال اسکالرشپ سمٹ کے نام سے ایک تعلیمی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔  جس میں چترال سمیت پورے پاکستان سے کئی نامور شخصیات، جامعات کے وائس چانسلرز، فلاسفرز اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد چترال میں تعلیمی معیار کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل اور ممکنات کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔  اس کانفرنس سے متعلق تمام تفصیلات (مقام، تاریخ، اوقات کار اور شرکاء کی تفصیل)ROSE کے ویب سائیٹ www.rose.org.pk پر موجود ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email