خیبر سکول اینڈ کالج سسٹم موری لشٹ میں نتائج کا اعلان.مجموعی رزلٹ 100٪ فیصد رہا

موری لشٹ (ایم۔فاروق) خیبر سکول اینڈ کالج سسٹم موری لشٹ میں پرائمری سیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ سال 2019 کا مجموعی رزلٹ 100% رہا۔ اس مقصد کے لیے خیبر سکول اینڈ کالج میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا جسکی سعادت مولانا مطیع الدین نے حاصل کرلی ، بعد ازاں انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اس کے بعد اسی ادارے کے طالبہ ام حبیبہ نے حمد باری تعالیٰ اور بنیزہ بیگ نے نعت شریف پیش کی۔ اس تقریب کے دوران دیگر طالبات نے مختلف موضوعات پر اردو تقاریر پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ جن میں سمیرا جبین نے "امن وامان کا مسئلہ” اور ثوبیہ بی بی نے "علم بڑی دولت ہے” کے موضوع پر تقریر پیش کیے ۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فیض الرحمان نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین سمیت میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اخونزادہ رحمت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر طلباء و طالبات کو شاباش دی ۔ انھوں نے کہا کہ کہ تعیلم سے انسانیت کو درس ملتا ہے ،ہم میں آگے جاکر انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ انھوں نے ادارے کیساتھ ہر قسم کی تعاون کا وعدہ کرلیا۔ تقریب کے اختتام پر خیبر سکول اینڈ کالج کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد نایاب فارانی نے طلباء و طالبات کے والدین کو مبارکباد دی اور ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت اور بہتر رہنمائی کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کے پرائمری اور مڈل سیکشن میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ٹرافی ،شیلڈ اور خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں خیبر اسکول اینڈ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبہ تانیہ طاہر کو Best Student Of the Year ، ٹیچنگ اسٹاف میں سے شیر حسن خان کو Best Teacher of the Year , اور والدین میں طالبعلم الہام شمس کے والد کو Best Father of The Year ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پروقار تقریب کو کوریج دینے پر ” پامیر نیٹ ورک کوغذی ” اور "کوغذی پوسٹ” کے نمائندوں کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email