اسدالصمد کا اعزاز۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرلی

پشاور (زیل نمائندہ) چترال تحصیل تورکھو رائین سے تعلق رکھنے والا نوجوان اسکالر اسد الصمد ولد عبد الصمد خان، سابق پرنسپل ایلمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن نے پشاور یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی (Ph.D) کے مقالے (Dissertation) کا کامیاب دفاع کیا۔ اس نے خیبر پختونخواہ کے آزاد مانیٹرنگ سسٹم کے صوبے کے سکولوں کے پرفارمنس پر اثرات کے عنوان سے اپنی تحقیق ادارہ ہذا کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کے زیرنگرانی مکمل کر لی۔

سکالر 10 فروری 2015 سے ادارے سے منسلک تھے۔ اس سے پہلے موصوف چترال کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں بھی تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر اسدالصمد نے 6 مہینے کے فیلوشپ برطانیہ کے ڈرہم یونیورسٹی سے حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ کئی بین الاقوامی اور قومی پیپرز میں ان کے تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو مسلسل محنت، سپروائزر بہترین نگرانی، اساتذہ کرام کی راہنمائی اور خاص کر والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email