شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی – ایم اے کے نتائج کا اعلان

شیرینگل(نمائندہ زیل ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے ایم اے امتحانات برائے2016کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم اے میں مجموعی طور پر 3174امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 2218امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 70فیصد رہا۔ مضامین کے حساب سے پوزیشن ہولڈرز کی صورت حال کچھ یوں ہے۔ ایم اے عر بی میں شاکرہ بانو دختر محمد عیسیٰ نے رول نمبر3122کے تحت کل 1100میں سے 804نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد اسماعیل ولد محمدظاہرشاہ نے رول نمبر2181کے تحت 800نمبر لیکردوسری اور اُم سلیمہ دختر ظفراحمد نے رول نمبر3140کے تحت 789نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے انگلش میں عاطف شاہ ولد جہاندار شاہ نے رول نمبر2497کے تحت کل 1100میں سے 665نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ رشیدہ نذیر دختر احمد نذیرشاہ نے رول نمبر3267کے تحت 626نمبر لیکردوسری اور مسلمہ بی بی دخترصاحب الدین نے رول نمبر3263کے تحت 624نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے ہسٹری میں نسرین بی بی دختر محبت خان نے رول نمبر2660کے تحت کل 1100میں سے 665نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اکرم حسین ولد گل زمان شاہ نے رول نمبر2909کے تحت 562نمبر لیکردوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے اسلامیات میں خورشید احمدولد کاکی جان بابا نے رول نمبر2034کے تحت کل 1100میں سے 827نمبر لے کریونیورسٹی بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ احسان اللہ ولد محمد راشد نے رول نمبر3319کے تحت 814نمبر لیکردوسری اور محمدارشاد ولد میرگلاب نے رول نمبر2920کے تحت 812نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے پشتو میں ریشمہ دخترلال بادشاہ نے رول نمبر2344کے تحت کل 1100میں سے 782نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ عمرصادق ولد جمروز خان نے رول نمبر2484کے تحت 739نمبر لیکردوسری اورفضل حق ولدحاجی محمد نے رول نمبر2511کے تحت 680نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے اردو میں محمد نواز ولد گل زمین خان نے رول نمبر2341کے تحت کل 1100میں سے 716نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسرارالدین ولد حاجی محمدخان نے رول نمبر2977کے تحت 697نمبر لیکردوسری اور امیرہ حکیم دخترعبدالحکیم نے رول نمبر3154کے تحت 674نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے پولیٹیکل سائنس میں محمد اسلام ولد گل عظیم نے رول نمبر2008کے تحت کل 1100میں سے 660نمبرر لیکردوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے اکنامکس میں نے رول نمبر3134کے تحت کل 1100میں سے 767نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ نورین غفاری دختر عبدالغفار خان نے رول نمبر3152کے تحت 715نمبر لیکردوسری اورمحمد زبیرولد شاہ تماز خان نے رول نمبر2311کے تحت 624نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ایم اے ریلیشنزمیںآفتاب الرحمان ولد خیرالرحمٰن نے رول نمبر2011کے تحت کل 1100میں سے 760نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد جہانگیر خان ولد قاسم علی خان نے رول نمبر3016کے تحت 672نمبر لیکردوسری اورمحمداحتشام خان ولدمحمدحکیم خان نے رول نمبر2597کے تحت 664نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email