جامعہ چترال کے ملازم منیر خان کے لواحقین کو امدادی چیک دیا گیا

چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال کے ڈرایؤر منیر خان ساکنہ سین چترال کذشتہ برس ایکسڈنٹ میں فوت ہو گئے تھے۔ مرحوم کے پسماندہ گان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ یونیورسٹی آف چترال نے اپنے ملازمین کا بیمہ کرایا ہوا ہے۔ اس میں آج ان کی بیوہ اور بچوں کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے والد اور بھائی بھی موجود تھے۔ پچاس لاکھ کی رقم ایک فکسڈ ڈپازٹ میں رکھی جائے گی۔ جس پر آنے والے منافع سے بچوں کی نگہداشت ہوگی اور جب بچے بالغ ہو جائیں تو یہ رقم ان میں مساوی تقسیم ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email