چترالی ڈاکٹر کی ایسوسی ایٹ پروفیسرکے عہدے پرترقی

پشاور(نمائندہ زیل ) حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد چترالی بی پی ایس 18کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بی پی ایس 19کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈاکٹر اسرار احمد کاتعلق چترال کے خوبصورت گاؤں برنس سے ہے۔ جو اس سے پہلے ڈپٹی رجسٹرار آرتھو پیڈک وارڈ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور(شیرپاؤ ہسپتال)، رجسٹرار آرتھوپیڈک اینڈ ٹرامایونٹ خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور اوررجسٹرار آرتھوپیڈک اینڈ ٹراما وارڈ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email