دل شاد پری ملاکنڈریجن کی پہلی خاتون ایس ایچ اوتعینات

چترال (زیل آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس لوئر چترال کےدفتر سے جاری ایک نوٹیفیکشن کے مطابق دل شاد پری ملاکنڈریجن کی پہلی خاتون اسٹیشن ہاؤس آفیسر(SHO) تعینات ہوئی ہیں۔ موصوفہ کی بطورایس ایچ او شغور گرم چشمہ ریجن تعیناتی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے وہ انچارچ ویمن ڈسک چترال خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ ان کی جگہ نو ربی بی کو انچارچ ویمن ڈسک مقرر کی گئی ہے۔ موصوفہ کے ساتھ چودہ دیگر پولیس آفیشئل کے ٹرانسفراور ترقیاں  ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email