اگلے ماہ تاریخی فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچے گی

لاہور، 11 جنوری، 2018: کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی رواں سال اگلے ماہ 3 فروری کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس تاریخی موقع پر پاکستانی فٹ بال شائقین کو اسے ملاحظہ کرنے کا نادر موقع ملے گا۔

کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی بدولت عالمی سطح پر کروڑوں لوگوں کو دنیا کے سب سے بڑے کھیل کی تقریب سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ اس تاریخی و بین الاقوامی ٹور کی میزبانی میں کوکا۔کولا اور فیفا (FIFA) شائقین فٹ بال کے لئے اس ٹرافی کو قریب سے ملاحظہ کرنے کے لئے مدعو کرتا ہے ،جسے فیفا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ملک کو پیش کی جاتی ہے۔ یہ ہزاروں شائقین کی زندگی میں ایک بار آنے والا موقع ہوتا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت علامتی فٹ بال کو قریب سے دیکھتے ہیں اور اس کھیل سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان کا دورہ نہ صرف فٹ بال شائقین کے لئے فخریہ لمحہ ہے بلکہ پورے ملک کے لئے بھی عزت کا مقام ہے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا نرم امیج دنیا کے سامنے آتا ہے اور ہم انتہائی پرجوش ہیں کہ رواں سال پاکستان اس ٹرافی ٹور کے سفر کا حصہ بننے کا اہل ہوا۔ کوکا۔کولا ہمیشہ سے ایسے نئے اقدامات لینے میں پیش پیش رہا ہے جس میں نوجوانوں کی گہری وابستگی ہو اور نوجوانوں کو اس میں پیش رفت سے مدد ملتی ہو ۔ چاہے یہ میوزک ہو، ماحولیات ہو یا پھر کھیل ہو۔ کوکا۔کولا ملک میں نوجوان نسل کی طاقت پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔ فٹ بال نہ صرف پاکستان میں ابھرتا ہوا کھیل ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو تیزی سے سماجی و ثقافتی سرحدوں سے آگے لا کر جوڑنے اور اپنے اظہار کا اہم پلیٹ فارم بن رہا ہے ۔”

کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز ستمبر سال 2017 میں روس سے شروع ہوا تھا اور یہ چھ براعظموں کے 50 سے زائد ممالک میں اسکا ٹور ہوگا۔ اس ضمن میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 9 ماہ کے دوران ایک لاکھ 26 ہزار کلومیٹر کا سفر طے ہوگا۔ روس کے اندر کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 25 شہروں کا دورہ کیا جائے گا جو تاریخ میں کسی ملک کی میزبانی کا سب سے طویل ٹور ہے۔

اس ضمن میں میڈیا، کوکا۔کولا کمپنی اور پاکستان نیشنل فٹ بال ٹیم کے نمائندوں پر مشتمل 16 پاکستانی شہریوں پر مبنی وفد تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں اس سفر میں شامل ہوں گے اور فیفا ورلڈ کپ ٹرافی وصول کرکے لاہور لائیں گے۔ یہ ٹرافی ایک روز پاکستان میں رہے گی اور لاہور میں کوک فیسٹ میں میڈیا کے نمائندوں اور ہزاروں فٹ بال شائقین کے سامنے اسے ملاحظہ کرنے کرنے کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی فٹ بال شائقین کے لئے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا وزٹ محض ایک آغاز ہے۔ اس تاریخی تقریب کے ساتھ کوکا۔کولا پاکستان فٹ بال کے شائقین کی محبت کو سراہنے اور فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں مختلف اقدامات کرے گا۔ اس ٹرافی ٹور کے ساتھ کوکا۔کولا صارفین کی حوصلہ افزائی کے لئے روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے میچ کی کوائن ٹاس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی شائقین فٹ بال کو ملک کی نمائندگی کا منفرد موقع فراہم کریگا۔

کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ان لوگوں کے لئے ایک غیرمعمولی موقع ہے جنہیں فٹ بال کی تاریخ سے دلچسپی ہے اور وہ اس کھیل کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ، شائقین فٹ بال فیفا ورلڈ کپ اوریجنل ٹرافی ملاحظہ کرنے پر اسے مدتوں تک یاد رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email