ماہانہ ارکائیوز

نوید الرحمان چغتائی مسلم لیگ (ن) چترال کے صدر مقرر

پشاور(نمائندہ زیل)چترال کے نوجوان قانون دان نویدالرحمان چغتائی  کومسلم لیگ (ن) چترال کا صدر مقررکرکے اعلان نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے نوجوان قانون دان نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کو ضلع چترال کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ضلعی صدر مقرر کرکے نوٹفیکیشن جاری کیا ہے۔پی …

مزید پڑھئے

یادگار سفر

مرشد جب آتا ہے نئی ،پرانی ، گھسی ، پٹی کوئی بھی خبر اپنے ساتھ لاتا ہے۔ آج آیا تو اُس نے کہا ہسپتال سے آرہا ہوں میں نے کہا خیر باشد! مرشد بولا میرے پسندیدہ ادیب اور شاعر ، پندیر، برادر، کرکٹ، موچھائی ، استانی، نیسونی،منقل اور دیگر مقبول ترین نظموں کے شاعر ، نقطہ نگاہ کے مصنف مولا …

مزید پڑھئے

لاسپور ویلی میں کھلی کچہری کاانعقاد،ڈی سی اور ڈی پی او چترال کی شرکت

لاسپور(نمائندہ زیل)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے لاسپور کے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لاسپور کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر عوامی نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے انتظامیہ کو علاقے کے مسائل بارے آگاہ کیا۔شرکاء کھلی کچہری نےلاسپور کے علاقے میں عوامی مسائل …

مزید پڑھئے

مادری زبانوں کی ترقی اور حکومتی رویہ

دنیا میں ہرسال ۲۱ فروری کو زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔ عالمی طور پر ۱۹۹۲ کے بعد اقوام متحدہ میں  زبان و ثقافت کے تنوغ پر بحث ہونے لگی تھی ۔ آخرکار چھوٹی زبانوں اور ثقافتوں کو معدوم ہونے سے بچانے کی خاطر ۱۷ نومبر ۱۹۹۹ کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایجوکیشن سائنسٹیفیک …

مزید پڑھئے

واپڈا چترال کو کم نرخ پر بجلی دے ورنہ باہر نکالیں گے،پی ٹی آئی چترال

چترال(گل حماد فاروقی) محکمہ واپڈا چترال کو ڈھائی روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے ورنہ صوبائی محکمہ برقیات پیڈو کی بجلی گھر بنتے ہی واپڈا کو چترال سے باہر نکال دیں گے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بروز کے مقام پر شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واپڈا کو …

مزید پڑھئے

چترال کے بزرگ شہری محکمہ سماجی بہبود چترال سے اپنی رجسٹریشن کرائیں،نصرت جبین

چترال (نمائندہ زیل) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئراور ویمن ایمپاورمنٹ چترال نصرت جبین نے چترال سے تعلق رکھنے والے تمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ  وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً ملنے والی مختلف مراعات سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں جس کے لیے انہیں سینئر سٹیزن کارڈ جاری …

مزید پڑھئے

چترال میں خودکشی کے دوواقعات

Zeal Breaking News

تورکھو،دروش(شرف الدین ،زیل نمائندہ )دو دنوں کے اندر چترال میں خودکشی کے دو واقعات ہوئے۔پہلا واقعہ وادی تورکھو کے علاقہ ریچ میں رونما ہوا جس میں نوجوان سید عالم شاہ ولد ابراہیم شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔تورکھو پولیس اسٹیشن کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم مقامی افراد کے مطابق سیدعالم شاہ ذہنی …

مزید پڑھئے

خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،دروش پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا

دروش(زیل نیٹ)دروش پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مغویہ کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتارکیاہے۔ اطلاعات کے مطابق لنگوربٹ ارندو کے رہائشی ملزم جمیل اللہ ولد رحمت اللہ نے  دو دن پہلے یارخون لشت سے مسماۃ سکینہ بی بی زوجہ جاوید اقبال کو اغوا کرکے لے گیا تھا۔تھانہ یارخون لشٹ کے اطلاع پر  دروش پولیس …

مزید پڑھئے

سرکاری خزانے کو ایک ارب سے زیادہ نقصان،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا نوٹس،تمام ریکارڈ طلب

چترال(گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو محکمہ مواصلات کی فنڈ میں غبن اور کام نہ کرنے کے باوجود ٹھیکداروں کو ادائگی کے خلاف گزشتہ دنوں  درخواست دی تھی جسے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ افریدی نے رٹ پٹیشن میں تبدیل کرنے کا حکم دیا …

مزید پڑھئے

شہیداسامہ وڑائچ پارک میں بچوں کے لیے گھڑ سواری کی سہولت

چترال (زیل نیٹ) شہیداسامہ وڑائچ پارک لینیک دنین چترال میں بچوں کے لیے گھڑ سواری کی سہولت دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر کی ہدایات کی روشنی میں اسامہ شہید پارک میں دن کے وقت  بچوں کے لیے  Horse Ridingکی سہولت موجود ہےجس کا باقاعدہ افتتاح جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کیا۔یاد رہے …

مزید پڑھئے