شہیداسامہ وڑائچ پارک میں بچوں کے لیے گھڑ سواری کی سہولت

چترال (زیل نیٹ) شہیداسامہ وڑائچ پارک لینیک دنین چترال میں بچوں کے لیے گھڑ سواری کی سہولت دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر کی ہدایات کی روشنی میں اسامہ شہید پارک میں دن کے وقت  بچوں کے لیے  Horse Ridingکی سہولت موجود ہےجس کا باقاعدہ افتتاح جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کیا۔یاد رہے ڈی سی پارک2016ء میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کی ذاتی کوششوں سے بنا تھا۔اس پارک کو بنانے میں ضلع انتظامیہ کی کاوش کے ساتھ ساتھ مقامی غیرسرکاری تنظیموں ،کاروباری حضرات اور مقامی لوگوں کا تعاون شامل تھا۔ 7دسمبر2016ء کو اسامہ احمد وڑائچ جہاز کے حادثے میں شہیدہوئے تو ان کی یاد میں اس پارک کا نام شہید اسامہ وڑائچ پارک رکھا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email