خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،دروش پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا

دروش(زیل نیٹ)دروش پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مغویہ کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتارکیاہے۔ اطلاعات کے مطابق لنگوربٹ ارندو کے رہائشی ملزم جمیل اللہ ولد رحمت اللہ نے  دو دن پہلے یارخون لشت سے مسماۃ سکینہ بی بی زوجہ جاوید اقبال کو اغوا کرکے لے گیا تھا۔تھانہ یارخون لشٹ کے اطلاع پر  دروش پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کوبھی گرفتارکیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ علت نمبر9،جرم PPC-B/496/494تھانہ یارخون لشٹ کے ملزم کو گرفتار کرکے ان کی تحویل میں سات مہینے کے بچے کی ماں کو بازیاب کیا ہے۔ڈی پی او چترال (ر) کیپٹن منصور امان کی سربراہی میں چترال پولیس کی کارکردگی روز بروز بہترہوتی جارہی ہےاور خاص کرمنیشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے چترال کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس مہم کو دوام بخشتے ہوئے اس لعنت سے  چترال کو مکمل طور پر  پاک کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email