نوید الرحمان چغتائی مسلم لیگ (ن) چترال کے صدر مقرر

پشاور(نمائندہ زیل)چترال کے نوجوان قانون دان نویدالرحمان چغتائی  کومسلم لیگ (ن) چترال کا صدر مقررکرکے اعلان نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے نوجوان قانون دان نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کو ضلع چترال کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ضلعی صدر مقرر کرکے نوٹفیکیشن جاری کیا ہے۔پی ایم ایل (ن)چترال کے نئے  صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نےصوبائی صدر امیر مقام سےبدھ کے روزپشاورمیں ملاقات کی اور اپنے اوپر اعتماد کرنے پر صوبائی اور مرکزی قیادت کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایا کہ وہ قیادت کے توقعات پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنی صلااحیتوں کو بروئے کار لاکر مسلم لیگ(ن) کو ضلع چترال میں مزید فعال اور سیاسی قوت بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔ملاقات میں صوبائی صدر نے نومنتخب صدر کو اپنے بھرپور تائدوحمایت کا یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق نیاصدر چند دنوں بعد پشاورمیں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد چترال آکر پارٹی کی سرگرمیوں کو دوام بخشیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email