لاسپور ویلی میں کھلی کچہری کاانعقاد،ڈی سی اور ڈی پی او چترال کی شرکت

لاسپور(نمائندہ زیل)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے لاسپور کے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لاسپور کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر عوامی نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے انتظامیہ کو علاقے کے مسائل بارے آگاہ کیا۔شرکاء کھلی کچہری نےلاسپور کے علاقے میں عوامی مسائل اور ان کے حل میں تاخیر پر شکایات کے انبار لگادئیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چترال نے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد حکومت وانتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کوختم کرنا ہے ۔سرکاری ملازم عوام کی خدمت کے لیے بھرتی ہوا ہے اور اگر وہ عوامی مسائل کے حل اور مشکلات کو دور کرنے میں کردار ادا نہ کرے تو نوکری کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔ سرکاری ملازم کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کردار ادا کرنا چاہئیے۔ ارشاد علی سودھر نے عوامی شکایات کے حل میں ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر لاسپور کے عوام نے ڈی سی اور ڈی پی او چترال کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email