چترال کے بزرگ شہری محکمہ سماجی بہبود چترال سے اپنی رجسٹریشن کرائیں،نصرت جبین

چترال (نمائندہ زیل) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئراور ویمن ایمپاورمنٹ چترال نصرت جبین نے چترال سے تعلق رکھنے والے تمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ  وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً ملنے والی مختلف مراعات سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں جس کے لیے انہیں سینئر سٹیزن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کی مردوخاتون شہریوں کی بزرگ شہری کے طور پر رجسٹریشن کا عمل ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیر واقع پولو گراوند کے علاوہ سوشل سروسز میڈیکل سنٹر اور آر سی ڈی سنٹر سوشل ویلفیر آفس نزد نیشنل بنک بونی میں بھی کرائی جاسکتی ہے ۔ پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فارم ان دفاتر کے علاوہ تمام ویلج کونسل آفسز میں بھی عنقریب دستیاب کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email