Zeal Breaking News

چترال میں خودکشی کے دوواقعات

تورکھو،دروش(شرف الدین ،زیل نمائندہ )دو دنوں کے اندر چترال میں خودکشی کے دو واقعات ہوئے۔پہلا واقعہ وادی تورکھو کے علاقہ ریچ میں رونما ہوا جس میں نوجوان سید عالم شاہ ولد ابراہیم شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔تورکھو پولیس اسٹیشن کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم مقامی افراد کے مطابق سیدعالم شاہ ذہنی مریض تھا۔دوسرا واقعہ دروش کاڑدام میں پیش آیا جہاں نوجوان مقصود احمد ولد فضل محمد نے پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔تھانہ دروش نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والا نوجوان ذہنی مریض تھا۔پولیس نے  خودکشی کے دونوں واقعات میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت تحقیقات کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email