چترال کے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے عید کے دوسرے دن بھی قربانی کی جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رکھا

چترال: ٹی ایم اے چترال کے عملہ نے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کے زیر نگرانی چترال کے محتلف علاقوں سے قربانی کی جانوروں کی آلائشیں اٹھاکر چترال کو صاف رکھنے کی روایات برقرار رکھی۔ TMA کے عملہ نے جانوروں کی اجڑی وغیرہ اٹھاکر اسے تلف کیا۔ ٹی ایم کے عملہ نے عید کے پہلے سے صفای کا عمل جاری رکھا۔ TMOچترال نے محتلف علاقوں میں عملہ اور ٹرالی بھیج کر جانوروں کی آلاشیں اٹھا دی ۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے گندگی اٹھاکر چترال کو صاف رکھنے کی روایات برقرار رکھا۔چترال کا علاقہ نہایت وسیع ہونے کی وجہ سے اسے صاف رکھنا نہایت مشکل ہے کیونکہ ٹی ایم اے کے پاس گاڑیوں اور دیگر وسائل کی نہایت کی نہایت کمی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر چترال کو صاف رکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے ۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوۓ تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین نے کہا کہ وسایل کی کمی کے باوجود ہمارا عملہ نہایت دلفشانی سے کام کرتے ہوۓ چترال کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چترال رقبے کی لحاظ سے صوبے کا بڑا ضلع ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ اسے گندگی کی بجاۓ پھولوں کا شہربںاۓ ۔

دریں اثناء چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے ٹی ایم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ TMA چترال کے لیے گاڑیوں اور دیگر جدید مشنری اور سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چترال کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بنا سکے اور ہسپتال سمیت چترال کے ہر علاقے سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھایا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email