صادق اللہ صادق مرحوم کی یاد میں تعزیتی پروگرام ہفتے کو ہوگا

چترال (زیل نمائندہ) انجمن ترقی کھوار کے سینئر نائب صدر ،شاعر،ادیب اور مصنف صادق اللہ صادق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کل بروز ہفتہ مورخہ 17جولائی صبح دس بجے چترال پریس کلب میں ہوگا۔ انجمن ترقی کھوار کے زیر نگرانی اس تعزیتی ریفرنس میں فاضل مقالہ نگار اور مقررین مرحوم صادق اللہ صادق کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویرالملک نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email