گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ متاثرین کے مطالبات منظور

گولین(نمائندہ زیل)گزشتہ کئی  سالوں سے گولین گول کے متاثرین کی جانب سے واپڈا کے خلاف شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ۔

جس میں کوغذی ،برغوزی، گولین ،کجُو و دیگر دیہات کے عوام نے وقتاً فوقتاً کثیر تعداد میں شرکت کرتے رہے اور اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج  کا سلسلہ  جاری رکھا  ۔

ان جلسوں میں گولین گول واٹر اینڈ پاور کمیٹی کے سربراہان جن میں شریف حسین،شمس الاسلام ،مفتی مطیع اللہ،اعجاز احمد و دیگر سیاسی نمائندگان  پیش پیش  رہے اور آخر کار محکمہ واپڈا نے متاثرین کے دیرینہ مطالبات تسلیم کرلیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز واپڈا کالونی کوغذی میں گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید آفریدی اور گولین گول واٹر اینڈ پاور کمیٹی کے صدر شریف حسین ،جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ شمس السلام و دیگر ممبران کے درمیان میٹنگ ہوئی اور واپڈا نے کمیٹی سے سکیم طلب کر لیا ،واضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے کمیٹی کے نام ایک خط لکھا گیا ۔

جس  میں پی۔ڈی کی جانب سے گولین اور کوغذی کے متاثرین کےلیےمختلف سکیموں کی حتمی فہرست مانگی گئی ہے جن میں پینے کےلیےصاف پانی کا پائپ لائن ،کھیل گراؤنڈ و دیگر سکیم شامل ہیں۔خیال رہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید آفریدی نے واپڈا میں ملازمتوں کے حوالے سے لوکل کمیونٹی سے بھرپور تعاون کا بھی وعدہ کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email