کوغذی قتل کیس دارالقضاء سوات نے صادق الرحمٰن کو بری کردیا

کوغذی (نمائندہ زیل) کوغذی قتل کیس پشاور ہائی کورٹ دارلقضاء سوات نے صادق الرحمٰن کو بری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی طرف سے قتل کیس میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دی ۔ سوات /پشاور ہائی کورٹ  دارالقضا نے چترال کوغذی قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے سیشن کورٹ کی طرف سے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم صادق الر حمنٰ کو بری کرنے کے احکامات جاری کردی۔  سیشن عدالت نے ایک ملزم پہلے ہی ایک ملزم کو بری کردیا تھا  جبکہ صادق الرحمنٰ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلہ کےخلاف صادق   الرحمنٰ نے جیل اپیل نمبر 49/2013 دائر کر رکھا تھا۔ملزم  کی طرف سے رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ اور ولایت علی خان  ایڈوکیٹ  جبکہ سرکار کی طرف سے سلیمان ایڈوکیت پیش ہوئے ۔پشاور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مقدمہ کی سماعت کی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کا کالعدم قرار دے کر ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email