اپر چترال کے عوام کا گولین کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ

چرون(ذاکر زخمی) 2فروری سے قبل اگر کوہ اوراپر چترال کو گولین گول پاور پراجیکٹ سے بجلی نہ دی گئی تو عوام گولین کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔چرون  جلسہ میں  عمائدین کا  فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق آج تحریک حقوق چترال کی کال پر ہنگامی طورپر ایک جلسہ عام چرون مین منعقد ہوا ۔ جس میں  اپر چترال کے عوام کے علاوہ کوہ سے بھی عما ئدین  نے شرکت کی،جلسہ میں  مقررین اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ آئے دن کے اخباری بیانات اور من گھڑت  طفل تسلیوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت کوہ اور اپر چترال کو بجلی دینے میں ہرگز سنجیدہ نہیں۔

اب 3فروری کو وزیراعظم پاکستان گولین گول پاور ہاؤس کاباقاعدہ افتتاح کے لیے چترال تشریف لا رہا ہے۔ جبکہ عوام کوہ اور اپر چترال گولین بجلی کے حوالے سے حکومت کے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں،لہٰذا 2 فروری کو عوام اپر چترال اور کوہ احتجاجا” گولین کی طرف ہر صورت لانگ مارچ کریں گے، جلسہ سے مختار احمد،رحمت سلام لال ،میر ایوب،حمید جلال وغیرہ کے علاوہ کوہ سے آئے ہوئے شریف حسین اور مروئی کے عبدالغفار لال نے بھی خطاب کیا اور 2فروری کر مارچ کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email