چترال اور گردونواح میں 6.1شدت کا زلزلہ

چترال (زیل نیوز ) چترال او ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 6.1ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چترال اور اس کے گردو نواح کا علاقہ زلزلے جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کی شدت زلزلہ پیمامرکز پر 6.1 اور گہرائی 191.2کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز چترال سے 156 کلومیٹرجنوب مغرب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email