محمد اسلم نےصرف چھ ماہ میں قرآن پاک حفظ کرنے اعزاز حاصل کرلیا

پشاور(نمائندہ زیل) جامع مسجد خلفائے راشدین مدرسہ انوارالصحابہ پشاور کے طالبعلم محمد اسلم نے صرف چھ ماہ میں قرآن کریم حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ماہ میں قرآن پاک حفظ کرنے والے محمد اسلم کا تعلق ضلع چترال کے نواحی علاقہ تریچ (لونگول) سے ہے ۔

محمد اسلم کے تکمیل حفظ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد جامع مسجد خلفائے راشدین میں کیا گیا ، جس میں مدرسہ ہذا کے مہتمم، ناظم مدرسہ دیگر اساتذہ کرام سمیت کثیر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی مسجد کمیٹی کے ممبر ناصر جلال نے زیل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد اسلم انتہائی ذہین فطین اور باصلاحیت طالب علم ہے۔ محمد اسلم کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد ناصر ،بچے کے استاذ قاری سیف الرحمٰن کا بڑا کردار ہے ۔زیل نیوز کی طرف سے دونوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علم محمد اسلم سمیت ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، واضح رہے مدرسہ انوارالصحابہ کا قیام بھی چھ ماہ پہلے عمل لایا گیا تھا اور محمد اسلم اس مدرسے کا ابتدائی علم ہے جس نے صرف چھ ماہ قرآن کریم حفظ کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email