تمام اہالیان بیبند مڈگلشٹ سلیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

مدک لشٹ (نمائندہ زیل نیوز) جناب سلیم خان نے اہلیان بیبند مڈگلشٹ کے درخواست پر جو ٹرانسفارمر منظوری دی تھی ان کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیند مڈگلشٹ پہنچایا گیا اور تین دن پہلے اس کو بجلی گھر کے ساتھ نصب کیا گیا. جس سے متعلقہ گاؤں کو بہترین بجلی فراہم ہورہی ہے. اس ٹرانسفارمر کی وجہ سے بیبند گاؤں کے تقریباً 80 گھرانے مستفید ہورہے ہیں. اس کے علاوہ ایک دوسرا ٹرانسفارمر بھی مڈگلشٹ کے جنگل ایریا میں نصب کیا گیا ہے. اس سے تقریباً 50 گھرانے مستفید ہورہے ہیں. ساتھ ساتھ بیبند  کےلئے جو ڈیڑھ لاکھ روپے مختص کیا گیا تھا وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے رسیو ہوکر لنگر کی بحالی کے کاموں میں خرچ ہوا.
ان فلاحی اور قومی کاموں سے بیبند مڈگلشٹ کے عوام کے بجلی کے مسائل کافی حد تک کم ہوگئے ہیں. اور بیند کے عوام سلیم خان کے ان کاموں اور بالخصوص پیپلزپارٹی سے بہت خوش ہے اور جناب سلیم خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہر مشکل حالات میں مڈگلشٹ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہے اور پیپلزپارٹی غریب عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کام کررہی ہے.
لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ٹرانسفارمرز کو چترال سے مڈگلشٹ اور پھر مڈگلشٹ سے  بیبند مڈگلشٹ پہنچانا ایک بہت مشکل کام تھا. کیونکہ دروش سے مڈگلشٹ تک راستہ کچا اور مڈگلشٹ  سے بیبند مڈگلشٹ تک روڈ برف سے ڈھکا ہوا تھا لیکن بڑی محنت اور کوششوں کے بعد مذکورہ ٹرانسفارمرز کو بیبند مڈگلشٹ پہنچاکر ان کو متعقلہ جگہوں میں نصب کرکے اس کام کو بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا. تمام اہلیان بیبند مڈگلشٹ اور جنگل مڈگلشٹ  MPA سلیم خان  اور پیپلزپارٹی کا تہہ دل سے ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email