مسلم لیگ ن کے وفد کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات۔ علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمایندہ ذیل نیوز) 24 جنوری مسلم لیگ ن چترال کے وفد کی صدر بار کونسل چترال ساجداللہ ، محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر ن لیگ سب ڈویژن چترال و ایم این اے افتخارالدین کی قیادت میں وزیر قانوں جناب بشیر ورک اور وزیرمملکت بیرسٹر ظفراللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری بار پیرمختار فیناس سیکرٹری قاضی فضل معبود ایڈوکیٹ اجمل ایڈوکیٹ نیازی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ دونوں وزراء چترال اور چترال کے عوام کی شرافت تاریخ اور روایت پرستی کی تعریف کی اور ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ایم۔این۔اے چترال افتخارالدین اور صدر بار ساجداللہ نے بار کے مسائل کو تفصیل سے بیان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email