چترال کے وکلاء کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات: چترالی ٹوپی پہنائی

اسلام آباد (نمایندہ ذیل نیوز ) چترال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے وکلا نے ن لیگ سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ کی قیادت میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں نوازشریف نے چترال کے وکلاء کو شاباش دینے کے ساتھ ساتھ پورے چترال کے عوام کو لواری ٹنل اور گولین بجلی کی ترسیل پر مبارک باد دی۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے سابق وزیراعظم کو چترال کی طرف سے خصوصی توجہ دینے پر  ان کا  شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے لیے جاندار و شاندار حکومت کرنے اور وژن 2025 کے تحت پورے ملک میں امن قائم کرنے اور امن کے ساتھ ترقی کے راستے موٹروے،لواری ٹنل اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ سمیت مختلف قسم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں صدر بار کونسل چترال ساجداللہ ایڈوکیٹ اور محمد کوثر ایڈوکیٹ نے میاں نوازشریف کو چترالی ٹوپی پیش کیے۔

Print Friendly, PDF & Email