اسسٹنٹ کمشنر  مستوج نے   جلد از جلدتورکھو روڈ  کی زمین کے پیسے  ادا کرنے کی ہدایت کی۔ شاہ گرام میں کھلی  کچہری کا انعقاد

شاہ گرام (نمائندہ زیل)اسسٹنٹ کمشنر مستوج کیپٹن حیدر گوندل اور ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان  نے شاگرام تورکھو میں کھلی کچہری منعقد کی۔جس  میں بونی تورکھو روڈ ،گو لین گول بجلی ،ار ایچ سی ہسپتال ،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاگرام اور  علاقے کےدوسرے مسائل دوسرے مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

اسٹنٹ کمشنر مستوج نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ میری پوسٹنگ حال ہی میں ہوئی ہے   ۔آج کی اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد  یہ ہے کہ میں آپ سے ملوں  اور علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کر سکوں  اور ان مسائل کے  حل کے حوالے سے  لائحہ عمل بنا سکوں

اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ان کے ساتھ مختلف  اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ لوگوں نے اپنے مسائل  ان کے سامنے بیان کیے

اسٹنٹ کمشنر مستوج  اور ایس ڈی پی اومستوج نے ان مسائل کے حل کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ۔

اسسٹنٹ کمشنر  مستوج نے تحصیلدار تورکھو کو جلد از جلدتورکھو روڈ  کی زمین کے پیسے  ادا کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایک ساتھ تورکھو روڈ میں کام ہوسکیں ۔

کھلی کچہری   میں سب تحصیل تورکھو کے منتخب نمائندے اور معززین ِ علاقہ  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے  اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا  علاقے کے مسائل  میں دلچسپی لیتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا

بعد ازاں  اسسٹنٹ کمشنر  نے ار ایچ سی ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور اس میں موجود سہولیات کا جائزہ  لیا۔ ہسپتال کے ایڈ من سردار  اور ڈاکٹر سید صاحب نے  انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

Print Friendly, PDF & Email