جامعہ مسجد سینجال (سینگور) میں سیرت ﷺ کانفرنس کا انعقاد

چترال(گل حماد فاروقی) جامعہ مسجد سینگور کے محلہ سین جال میں سیرت النبیﷺ کانفرنس انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی خطیب مولانا فضل مولا مہمان خصوصی تھے۔ اس بابرکت محفل میں علاقے کے نعت خوانوں نے نہایت سریلی آواز میں حمد، نعت شریف پیش کیے اور حاضرین کی داد لی۔
سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ حضور پاک ﷺ کی اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرے اور ان کی اخلاق کا عملی نمونہ اپنی زندگی میں لائے


انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر بدقسمتی سے آج کا نوجوان نسل انٹرنیٹ کا نہایت غلط استعمال کررہا ہے سارا دن فیس بک اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگے رہتے ہیں مگر کتاب کا ذرا بھی مطالعہ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر اس پر سمجھنے اور عمل کرنے کا کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف دین پر چلنے ، اللہ پاک کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے میں ہے۔انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے معاملات درست کرے اور انصاف کا دامن کسی قیمت پر نہ چھوڑے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ قیامت کے دن جب عرش معلیٰ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا اس وقت سات افراد اس سائے کے نیچے ہوں گے جن میں پہلے نمبر پر عادل حکمران کا نام ہے یعنی انصاف کرنے والے۔
انہوں نے علامہ اقبال کے کلام سے اقتباس کرتے ہوئے نوجوان نسل کو چند سبق آموز اشعار سنائے جس میں اقبال نے امتہ مسلمہ پر دین کی پیروی اور معاملات کی درستگی پر زور دیا ہے۔ سیرت کانفرنس میں کاشف الدین، فیاض الدین، محمد عرفان، رضا ع الدین نے نعت شریف پیش کیے۔ پروگرام کا اختتام دعاییہ کلمات سے ہوئی۔ جس میں وطن عزیز کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ سین جال کے رہائیشیوں نے طویل خشک سالی کے خاتمے اور خیر و عافیت کیلیے بیل کا صدقہ دیا تھا اسی رات انہوں نے سیرت کانفرنس کا بھی اہتمام کیا۔

Print Friendly, PDF & Email