گولین گول بجلی سے اپر چترال اور کوہ کو محروم رکھنے کے سنگین نتائج برامد ہونگے :صدر تحفطِ حقوق چترال۔

بونی(نمائندہ زیل)تنظیمِ تحفظِ چترال کے صدر مختار احمد سنگین نے اپنے ایک بیان کے ذریعے اس امر پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے کہ گولین گول پاور پراجیکٹ تیاری کے اخری مراحل میں ہے اس وقت چترال اور درش تک لوڈ ٹیسٹنگ کا عمل جارہی ہے تا ہم اپر چترال اور کوہ کو اس ٹیسٹ شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ شیڈو اپنے صارفین کو بجلی دینے میں پہل کرتے اور عوام کومزید ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ کرتے ۔ لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے فراخدلی کے باوجود صوبائی حکومت کا رویئے مخلصانہ نہیں۔ اگر صوبائی حکومت اپنی ہٹ دھرمی اور چترال دشمنی کی پالیسی سے باز نہ آئے تو اس کے سنگین نتائج برامد ہونگے اور عوام اپنے حق کے لیے کسی بھی قربانی  سے گریز نہیں کرے گی۔گولین گول پاور پراجیکٹ کا افتتاح عوام کی لاشوں سے گزر کر ہی ممکن ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ مختار احمد سنگین تحریکی کارکنوں اور عوام کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی کہ اگر اس سلسلے میں  ہماری شک یقین میں بدل گئی کہ گولین گول پاؤر پراجیکٹ سے ہمیں محروم رکھا جا رہا ہے تو ایمرجنسی کال پر یکجا ہو جائے اور ضرورت پڑنے پر مرد و خواتین، بوڑھے بچے سب سڑکوں میں ہونگے اور تا حصولِ بجلی نہ صرف احتجاج بلکہ گولین گول کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائیگا۔ مختار احمد ایم۔این۔اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی مسلسل جدوجہد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی کہ وہ اپر چترال کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کی جدو جہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Print Friendly, PDF & Email