چترال کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کی کمی کے خلاف اسمبلی میں قراردادجمع

پشاورخیبر پختونخوا اسمبلی میں چترال کی صوبائی  نشستوں میں کمی کے خلاف قرارداد جمع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد چترال کی ۲ نشستوں  میں سے ایک کم کی جارہی ہے۔نشست کم ہونے سے چترال کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوگا ۔قراداد کے مطابق چترال خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ضلع ہے ۔فیصلے سے الیکشن  کے بائیکاٹ کا خدشہ ہے۔ قرارداد میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی دو نشستیں برقرار رکھنے کی سفارش کی جائے گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email