روشن چترال اہالیانِ چترال کو مبارک! گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔

چترال (نمائندہ زیل)  تفصیلات کے مطابق  منگل کی صبح  جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی  کی ترسیل کامیابی سے ہوئی اور سہ پہر کو مختلف قسم کے ٹیسٹ سے گزار نے کے بعد پیسکو کے مقامی لائین کو بجلی دی گئی  اور سارا دن شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جاتی رہی ۔اب یہ سلسلہ دروش تک پہنچ کے مکمل ہوجائے گی۔

درین اثناء چترال کے عوام نے   سماجی ویب  سائیڈ کے ذریعے مختلف سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ ان لیڈرو میں

 

جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم نواز شریف،ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کوششوں کو سراہ  رہے ہیں  ۔ ایم این اے شہزادہ افتخار نے خاص کر  وزیر اعظم سے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری کرانے سے لے کر اسے عملی شکل دینے تک  جو کردار ادا کیا اس کا ذکر زوروشور سے کررہے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے  کہ چترال میں پانی کی فراوانی کے باجود یہاں بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈ ا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کوبجلی کی فراہمی سے یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی ہے ۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا

جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل پر بھر پور توجہ دی چترال ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی خوشی میں لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کی  ۔جبکہ مبارکباد کا  سلسلہ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email