اسلام آباد میں چترالی نوجوانوں کے لیے انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

اسلام آباد (نصرت شاہین)چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترالی نوجوانوں کے لیےاسلام آباد کےایک مقامی ہوٹل میں  پہلی دفعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد مختلف سکالرشپ کے Alumni سےاسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم چترالی طالب علموں کے لیے بیرون ملک بہترین تعلیم کے حصول کے طریقہ کارکو سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کرانا تھا۔

پروگرام میں  انٹرمیڈیٹ  سےلے کر ماسٹرز تک کے  طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شراکا کو مختلف مختلف سکالرشپ مثلا فل برائٹ، ار مسمس(Erasmus)، اساییڈ (AusAidسوسی(SUSI)، انڈر گریجویٹ(UGRAD)، یو ایس ایڈاور یس (USAid) کے بارے میں  آگاہی د ی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے بورڈ اف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین راجہ ناظم الامین تھے۔ انہوں نے  چترال یوتھ فورم کے تعلیم کے حصول کے لیے کیے گیے اقدام  کی بہترین الفاظ میں تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ طالب علموں  کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ سکالرز سے رہنمائی حاصل کریں اور سکالرشپ کے لیے کوشش کریں۔

چترال یوتھ فورم کے مشاورتی گروپ کے ممبر اور آ غاخان فاؤنڈیشن کے کوارڈینیٹر شیرزادعلی حیدر نےاپنے خطاب میں  چترال یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہا اوراپنے پروفیشنل کر ئیر کے مختلف مراحل اور تجربات سے طالب علموں کوآگاہ کیا اور ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے استعمال کرنے کی تلقین کی۔

آخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج نے مہمان خصوصی، مشاورتی بورڈ کے ممبران اور تمام طالب علموں  کی شرکت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مل کر  چترال یوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے خدمت کے اس عمل کو جاری رکھیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email