بروک لاسپور میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے گاڑی حادثے سے بال بال بچ گیا۔

لاسپور(نمائندہ زیل) بروک لاسپور کے مقام پر واقع پل گزشتہ دنوں ٹوٹنے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سمیت حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پل اس وقت ٹوٹ گیا جب ایک مقامی گاڑی اس پل سے گزر رہا تھا۔ جب اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو انہوں نے الٹا ڈرائیور پر ایف آئی آر کاٹ کے ڈرائیور پر کیس کردیا۔ یاد رہے حال ہی میں ایک مقامی شخص کی زیر نگرانی ایم پی اے فنڈ سے خطیر رقم اس پر خرچ کیا گیا تھا۔اس کے باوجود پل کا ٹوٹ جانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ہر سال اس پل کی مرمت کے لیے خطیر رقم مختص کیا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس پل کی مرمت درست طریقے سے ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ یہ لاسپور بروک کے مقام واحد پل ہے جو مایون لشٹ ،پھورت اور ڈوک خام کو مین شندور روڈ سے ملاتا ہے اب یہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔ اس لیے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email