چترال ( نامہ نگار) چترال کرش پلانٹ ایسوسی ایشن نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے خلاف اور اس شعبے سے وابستہ خاندانوں کی رزق چھیننے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایسوسی ایشن کے صدر سید خالد حسین جان ، جنرل سیکرٹری سفیر اللہ نے ممبران کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال اپنی زمین کی ساخت اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے انڈسڑیز ڈیپارٹمنٹ کے نافذ کردہ قوانین پر بالکل پورا نہیں اُترتا ۔ روڈ سے دو سو میٹر اور ریور بیڈ سے تین سو میٹر فاصلے پر کرش پلانٹ لگانے کے احکامات چترال جیسے علاقے کے محل وقوع میں بالکل نامناسب ، بے معنی اور زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ قانون کے مطابق چترال میں کسی جگہ بھی کرش پلانٹ لگانے کیلئے جگہ دستیاب نہیں ۔ چترالی عوام کے دریا بُرد زمینات کو اکشن کی آڑ میں چھیننے کی کوشش میں مصروف ادارے کی طرف سے یہ نیا قانون زخموں پر مزید نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ اسلئے کرش پلانٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے غریب کُش اور روزگار کُش اقدام کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے انڈسٹریز ڈیپاٹمنٹ کے اعلی حکام کو دعوت دی ۔ کہ وہ چترال کی وزٹ کریں ، اور اُن مقامات کی نشاندہی کریں ،جو روڈ سے 200اور ریور بیڈ سے 300میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت ،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے پُر زور اپیل کی ۔ کہ چترال کے حوالے سے اپنے اس قانون پر نظر ثانی کریں۔ اور اس شعبے سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار چھیننے کی کوشش نہ کریں ۔ بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023