بونی ہسپتا ل کٹیگری سی کے افتتاح کے موقع پر ہنگامہ ،پی آٹی آئی کے کارکناں نے ہلہ بول دیا ۔

بونی(نمائندہ زیل)  بونی ہسپتال کا افتتاح ایم پی اے سردار حسین کو مہنگا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق  ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کٹیگری سی  کا آج ایم پی اے سردار حسین  افتتا ح کررہے تھے  تو پی ٹی آئی کارکناں نے پروگرام  پر  ہلہ بول دیا ۔

حالات کو خراب ہوتے دیکھ کرایم پی اے سردار حسین نے کہا کہ مجھے افتتاح کرنے دیں تاکہ یہ تصاویر دیکھا کر میں مزید فنڈ کا بندوبست کرسکوں ۔بعد میں پولیس کی مداخلت پر  ایم پی اے اور  پی ٹی آئی صدر سب ڈویژن مستوج افتاب طاہر نے مشترکہ طور پر افتتاح کردیا  اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ایم پی اے سردار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے  بطور ایم پی اے میرے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے اس ہسپتال کے لیے فنڈ کا  بھی بندوبست کرونگا۔   ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  کے پی کے حکومت نے  ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپگرڈیشن  پراجیکٹ کی افتتاح کے موقع پر  کسی بھی  حکومتی افیشل کو پروگرام میں شرکت  سے روک دیا ۔ جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی صدر سب ڈویژن مستوج افتاب طاہر نے کہا کہ اس ہسپتال کی اپگرڈیشن میں ایم پی اے کا کوئی رول نہیں  ہے ۔جنوری کے  آخری ہفتے میں ہیلتھ منسٹر کے پی کے    اور سیکرٹری ہیلتھ  آکے اس کا  افتتاح کریں گے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email