کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندو

چترال (نمائندہ زیل )کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندواور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کی۔گذشتہ روزکمانڈر ٹاسک فورس معین الدین نے ارندو کا دورہ کیا۔ جس میں چترال ٹاسک فورس کے ڈاکٹر صاحبان کے علاوہ سول ڈاکٹر صاحبان بھی شامل تھے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے عوام کو فری علاج و معالجے کی سہولت اور فری دوائیاں تقسیم کی گئی جس سے تقریباََ 600مریض مستفید ہوئے اور ساتھ کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے ساتھ علاقے کے عمائدین کے ایک وفد نے بھی ملاقات کیں ۔ اور کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کو علاقے کے مسائل کے بارے سے بھی آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ کمانڈنٹ علاقے کے 60سے زیادہ مستحق خاندانوں میں راشن کی پیکج بھی تقسیم کی۔ اس سے پہلے بھی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے دور دراز علاقوں میں اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بمبوریت ، بریر اور ارسون شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email