چترال یوتھ فورم کی کاوشوں سے اسلام آباد فٹبال اکیڈمی کا قیام

اسلام آباد(نامہ نگار)چترال یوتھ فورم کے زیر انتظام چترال فٹ بال اکیڈمی کا افتتاح گزشتہ دنوں F-7/1 اسلام آباد میں کیا گیا جس کے لیے سی ڈی اے سے ایف سیون ون میں واقع فٹ بال گراؤنڈ دو سال کے لیے لیا گیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چترال کے معروف بلڈر اور چترال ٹاؤن راولپنڈی اسلام کے سی ای او  سلطان ولی نے خطاب کرتے ہوئے چترال یوتھ فورم کے کاوشوں کی تعریف کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے  ایسی سرگرمیوں کا  ضرور حصہ بنیں ۔
یاد رہے چترال یوتھ فورم راولپنڈی اسلام آباد میں موجود پروفیشنلز، نوجوانوں اور طلبہ کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو تعلیم صحت ثقافت اور کھیلوں کے میدان میں کام کرتی ہے۔

بشکریہ "چمرکھن” گروپ

Print Friendly, PDF & Email