پشاور(محمد فاروق)انتخابی اصلاحاتی بل 2017ء کے تحت چترال کی ایک صوبائی سیٹ کم ہونے کی وجہ سے چترالی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے ۔ انتخابی اصلاحاتی بل کےخلاف چترال میں سیاسی پارٹیوں اور عوام کا احتجاج جارہی ہے۔اس سلسلے میں بروز ہفتہ پشاور پریس کلب کے سامنے اہالیانِ چترال کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ سیاسی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ سیاسی قائدین میں سابق ممبرقومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنمامولانا عبدالاکبر چترالی ،جمیعت علماء اسلام چترال کے ضلعی امیر مولانا قاری عبدالرحمن قریشی، سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان،ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ،ممبران ضلع کونسل چترال اور پشاور میں مقیم چترالیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھارکھے تھے جس میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے انتخابی اصلاحاتی بل2017ء کے نتیجے میں چترال کی ایک نشست ختم کرنے کو چترالی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف قراردیا اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے نشست کو دوبارہ بحال کرے۔انہوں نے حالیہ مردم شماری میں چترال سے باہر رہائش پذیرچترالی افراد کو شامل نہ کرنے اور آبادی کو کم ظاہر کرنے پر محکمہ شماریات کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو جلد فیصلے پر نظرثانی کرنے اور دوبارہ سیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور نہ ہونے کی صورت میں چترالی عوام الیکشن 2018 ء کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023