چوئنج ،چپاڑی اور گارگن کو گولین گول سے بجلی دینے پر ایم این اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ محمد علی چپاڑی

چپاڑی (نمائندہ زیل )چپاڑی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور سیاسی کارکن محمد علی نے زیل نیوز سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ چوئنج ،چپاڑی اور گارگن کو گولین گول بجلی دینے پر عوام کی طرف سے ایم این اے شہزادہ افتخار شکریہ ادا کرتے ہیں ۔یقیناً ایم این اے صاحب کی انتھک کوششو ں سے یہ ممکن ہوا ۔اس کے علاوہ انشاء اللہ فیزIIیعنی مارچ اور اپریل میں باقاعدہ طور پر یوسی یارخون میں جہاں تک سروے ہوا ہے بجلی پہنچ جا ئے گی۔ اس لیے ہم ایم این چترال کے مشکور ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email