چترال (نمائندہ زیل)مورخہ 9جنوری کو آل ویلج ناظمین فورم ٹاؤن چترال کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ناظم سجاد احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ناظمین نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بحث ہوئی ، چونکہ پشاور سے آنے والی بجلی کی موجودہ صورت حال نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چترال کے عوام خاص کر ٹاؤن کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور عوام کی تمام تر نگاہیں گولین گول 108میگاواٹ کی بجلی پر لگی ہوئی ہیں جو حکومتی اعلان یعنی 20جنوری کے انتظار میں ہیں ۔ ابھی سننے میں آرہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتظار میں اس میں مزید تاخیر کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ چترال ٹاؤن کیلئے گریڈ سٹیشن بالکل تیار ہے اور پاؤر ہاؤس بھی تیار ہے ٹنل میں پانی بھی بھرا گیا ہے ٹنل کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے اور تمام انتظامات پورے ہو گئے ہیں ۔ اب اس میں مزید تاخیر بلا جواز ہے ۔
ویلیج ناظمین فورم نے حکومت سے یہ مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ 20جنوری کو ہر حالت میں ٹاؤن چترال کو گولین گول سے بجلی دی جائے جس کیلئے تمام تر انتظامات پورے ہو گئے ہیں ۔ اور اس کے بعد جلد از جلد آپر چترال اور دروش کو بھی بجلی دینے کے انتظامات کئے جائیں بصورت دیگر اس ناانصافی کے خلاف 23جنوری کو ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہو گا ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر ہو گی ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023