صوبے میں ثقافت و ادب کے فروع کیلئے حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فرید احمد رضا صدر میئر چترال

چترال(زیل نیوز)خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ثقافت کی ترویج کیلئے پالیسی بنانا ایک مثبت قدم ہے،جو صوبائی کابینہ نے منظور کیاہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا  رنگا رنگ ثقافتوں کا ایک گلدستہ ہے۔  نوعیت کے اعتبار سے چھوٹے بڑے ہونے کے باوجود اہمیت کے لحاظ سے  یکساں  حیثیت    کے حامل ہیں ۔ ان ساری زبانو  ں اور  ثقافتوں  کے فروغ کے لیے پالیسی بنانا ایک مستحسن قدم ہے۔ یہ باتیں

مادرٹانگ انسیشیٹیوز فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ  چترال کے صدر  فرید احمد رضا نے  اپنےایک بیان میں حکومت خیبر پختونخواہ کے اس اقدام  کو

سراہتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم حکومت خبیرپختونخواہ کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ثقافت کی ترویج میں اس پالیسی کا ایک اہم کردار ہوگا۔ فرید احمد رضا نے مزید کہا  یہ  پالیسی  صوبے میں موجود چھوٹی بڑی  ثقافتوں کے فروع کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرے گی۔تاہم چھوٹی زبان و ثقافت والے  اپنے اس خدشے کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ  اس پالیسی کو کم اور زیادہ (چھوٹے یا  بڑے) کی تمیز کیے بغیر صوبے کی تمام زبان و ثقافت کی ترویج کیلئے  یکساں طور پر لاگو کیاجائے۔ہم یہ بھی  امید رکھتے ہیں  چھوٹی زبانوں اور ثقافتوں کی حکومتی سرسپرستی  صوبے میں موجود  ثقافتی ہم آہنگی  کو مزید جلابخشے گی۔

Print Friendly, PDF & Email