چترال ( نمائندہ زیل) اپٹا چترال ذرائع کے مطابق تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے پرائمری اساتذہ کی اہم میٹنگ آج گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں تحصیل چترال کے مختلف علاقوں بمبوریت، ایون، گہیریت ، بروز ،چمرکن ، بکرآباد، جغور ، ٹاؤن چترال ، کجو، کاری اور برنس وغیرہ سے کافی تعداد میں پرائمری اساتذہ نے شرکت کی۔ اپٹا تحصیل چترال کا پہلے سے موجود کابینہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہوچکا تھا۔کچھ عہدیدار اگلے کیڈرز میں ترقی پا چکے تھے جس کی وجہ سے اس کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کی اشد ضرورت تھی۔ اپٹا جو صوبائی سطح پر بھی پرائمری اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم مانی جاتی ہے۔ اس تنظیم کی بدولت پرائمری اساتذہ کافی فوائد بھی حاصل کر چکے ہیں۔ صوبائی سطح پر اس تنظیم کو کافی پذیرائی حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چترال کے اندر بھی اساتذہ کی بڑی اور سب سےمضبوط تنظیم بھی اپٹا ہے۔ چترال کے تمام تحصیلوں میں اپٹا کے عہدیدار فعال کردار ادا کر رہے ہیں ، صرف چترال تحصیل میں یہ کابینہ کمزور اور غیر فعال تھا جس کو آج دوبارہ از سر نو تشکیل دیا گیا، اور کوشش کرکے تمام عہدے قابل اور نئے اساتذہ کو سونپ دئیے گئے۔ آج کے اجلاس میں تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اپنے ضلعی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اور صوبائی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئندہ الیکشن تک ضلعی عہدیداروں کو برقرار رکھنے کےلیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔ آخر میں اپٹا تحصیل چترال کے نو منتخب کابینہ کے اراکین نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحصیل چترال کے اندر اپٹا کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023