ضلع اپر چترال کی باقاعدہ منظوری

پشاور(زیل ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچیکو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری جبکہ بنوں کے علاقے میریان کو تحصیل اور خانپور کو سب ڈویژن کا درجہ بھی دیا گیا۔ تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا۔ صوبائی کابینہ نے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو ملنے والے اختیارت کے تناظر میں تیار کردہ جامع ثقافتی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کے تحت علاقائی زبانوں، ادب و ثقافت،کھیلوں،لوک ورثہ کے تحفظ، ثقافتی وفود کے ملکی و غیر ملکی سطح پر تبادلے، علاقائی فنون، دست کاریوں و ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ، این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے ودیگر متعلقہ امور کے بطریق احسن انجام دہی کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بورکے بعض مخصوص لائسنسوں سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی۔پالیسی کے تحت لائسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ’’ڈسٹرکٹ آرمز لائسنس کمیٹی تشکیل دی گئی جو ماہانہ کوٹے کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لائسنس کا اجراء کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email