چترال پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں بارود اور منشیات برآمد

چترال(زیل ڈیسک) چترال پولیس نے مختلف مقامات میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے جوان چترال کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منیشات فروش مجیب الرحمان ساکنہ اورغوچ سے تین کلو چرس اور22کلو دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ اسی ہی روز چترال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 50کلوبارود اور 5400میٹربارودی تار اور 600ڈیٹونیٹربرآمد کی جو ٹرک کے خفتیہ خانوں میں چھپا کر چترال لایا گیا تھا۔ یاد رہے چترال پولیس منشیات فروشوں کے گرد گیراتنگ کرکے بڑے پیمانے پرچھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کی ہے جسے چترال میں منشیات کا قلع قمع کرنے میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email